معروف مذہبی شخصیت کا اچانک انتقال، کروڑوں چاہنے والے غمزدہ، افسوسناک خبرآگئی

مری (پی این آئی) موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر ہارون الرشید انتقال کرگئے ، ان کی نماز جنازہ کل نمازظہر کے بعد موہڑہ شریف کوہ مری میں اداکی جائےگی۔ ان کے مریدین خاص میاں الطاف حسین و برادران اور عادل رشید و برادران نے شیر شاہ غازی پیر ہارون الرشید کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پیر ہارون الرشید کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں اور مریدین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی پیر ہارون الرشید کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے “سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف الحاج پیر ہارون الرشید صاحب کے انتقال پر تعزیت۔ اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو اس دکھ کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی بخشش فرما کر بلند درجات عطا فرمائے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close