روس پاکستان کو بھارت کے متباد ل کےطور پر دیکھ رہا ہے، حبیب اکرم کا زبردست انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا ہے کہ مجھے روس کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ آپ کے وزیراعظم عمران خان بڑے بولڈ ہیں کیونکہ اس کی دو وجوہات ہیں ، ایک تو عمران خان جس وقت آئے ہیں روس اس کو ہمیشہ یاد رکھے گا اگر یہ دورہ کینسل بھی کر دیتے تو ہمیں کوئی پریشانی نہ ہوتی لیکن انہوں نےد ورہ کیا روس اسے ہمیشہ یاد رکھے گا ۔ حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا سپوٹنیک نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر نے

کہا ہے کہ ہم یہ توقع کر رہے ہیں کہ مسلم دنیا اور سائوتھ ایشیاء کے اندر پاکستان ہمارا ایک اتحادی کےطور پر رہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر ہم نے وہاں پر یہ دو مقاصد کر لیے کہ وہاں کے لوگوں نے ہمیں انڈیا کے متبادل کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا ہے تو میرا یہ خیال ہے کہ یہ بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے روس کا دورہ نہیںکیا تھا تو اس کے بعد ہمارے ماسکو کیساتھ تعلقات بہت پیچیدہ ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close