کراچی سے اسلام آباد، بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی لانگ مارچ کا آغاز آج کرے گی

کراچی (پی این آئی) پی ٹی حکومت کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا آغاز آج کراچی سے ہو گا۔ بلاول بھٹو مارچ کی قیادت کریں گے۔ کراچی شہر میں مارچ کے نتیجے میں شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے کے پیشِ نظر متبادل ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شہر بھر سے شرکاء نمائش چورنگی پر جمع ہوں گے، جو جلوس کی شکل میں روانہ ہوں گے، اس موقع پر گرومندر سے نمائش جانے والی سڑک عوام کے لیے بند ہو گی۔

کراچی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری گرومندر سے سولجر بازار اور جمشید روڈ سے جیل روڈ فلائی اوور کا راستہ اختیار کریں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سوسائٹی چورنگی سے نمائش تک عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں، شہری سوسائٹی چورنگی سے دائیں جانب کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔یونیورسٹی روڈ سے آنے والے ٹریفک کو جیل چورنگی شہیدِ ملت روڈ کی طرف موڑا جائے گا، جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والے ٹریفک کو سولجر بازار کی طرف موڑا جائے گا۔ ریگل سے نیو ایم اےجناح روڈ پر کوریڈور 3 تک پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کراچی ٹریفک پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری صدر دواخانے سے براستہ لکی اسٹار شارع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close