لاہور کے شاہی قلعے میں اسپورٹس کار دوڑانے والا کون تھا؟

لاہور (پی این آئی) لاہور میں مغلیہ دور میں تعمیر کیے گئے تاریخی مقام شاہی قلعے میں نامعلوم شہری اسپورٹس کار دوڑاتا رہا، عوامی مقام ہونے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ تاہم میڈیا میں نیوز سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں ڈرائیور قلعے کے ممنوعہ حصے میں سرپٹ کار دوڑاتا رہا، لیکن اسے کسی نے روکا نہ ٹوکا۔ ترجمان والڈ سٹی اتھارٹی تانیہ قریشی کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز پی ایس ایل ٹرافی کے حوالے سے تقریب منعقد کرنے کی اجازت لی تھی۔ اس تقریب میں شریک ایک مہمان نے شاہی قلعہ کے اندر کار دوڑانا شروع کر دی۔ والڈ سٹی اتھارٹی نے قواعد کی خلاف ورزی پر تقریب کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاہی قلعے میں کار ڈرفٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ کار ڈرفٹنگ کی اجازت دینے والے افسران کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ بعثمان بزدار نے کہا کہ تاریخی ورثے میں ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close