نوشہرہ ( پی این آئی)اپوزیشن جو چاہے کرلے، ان کا عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ہم سوئے نہیں ہیں، اپوزیشن ہمارے اتحادیوں کو توڑ نہیں سکتی، اپوزیشن کے7 ایم این اے ہمارے ساتھ ہیں، دیگر بھی رابطے میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع پرویز خٹک نےنوشہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نےجہانگیر ترین سے حکومت کے رابطوں سے متعلق اظہار لاعلمی کردیا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وقت آنے پر اپوزیشن کو کیسے توڑوں گا، سب دیکھ لیں گے، ہم اپوزیشن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ اپوزیشن کا عدم اعتماد ڈرامہ ہے، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن والوں کے رنگ اڑے ہوئے ہیں، ان کا ڈرامہ فلاپ ہونے والا ہے۔ہمارا کوئی ایم این اے کہیں نہیں جارہا، سب افواہیں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں