وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ

لاہور(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہو اہے ، وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے ان کی صحت بارے دریافت کیا ، جہانگیر خان ترین علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر خان ترین کی لندن روانگی سے قبل ان کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ان سے ان کی صحت بارے دریافت کیا او ران کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

دو سال کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے اور ان کی ائیر ایمبولینس کے ذریعے روانگی ہوئی ہے ۔ جہانگیر ترین ایک ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے اورڈاکٹرو ں کے مشورے پر وطن واپسی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ جہانگیر ترین تین روز تک لاہور میں بھی زیر علاج رہے جس کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے تھے ۔ بتایاگیا ہے کہ جہانگیر ترین السر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close