گیزر پھٹنے سے ساتویں منزل پر دھماکہ، کتنا نقصان ہوا؟

کراچی (پی این آئی) کراچی کے انتہائی گنجان آباد اور پسماندہ علاقے لیاری کی بہار کالونی کے ایک فلیٹ میں گیزر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعہ بہار کالونی میں مسجد روڈ پر واقع ایک رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پر پیش آیا ہے۔ گیزر پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ جمیلہ سجاد، 20 سالہ ثوبیہ شہزاد، 30 سالہ فرحت شعیب، 45 سالہ عظمیٰ شہزاد، 20 سالہ حسنین شہزاد اور حنین شہزاد شامل ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close