یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی، پی آئی اے نے ہنگامی آپریشن تیار کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق روس اور یوکرین جنگ میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے معاملے پر سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک اور یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر میجر جنرل(ر) نوئل کھوکھر کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں پاکستانی شہریوں اور طالب علموں کے محفوظ انخلا پر بات چیت کی گئی۔

.سی ای او پی آئی اے کی پیشکش پر یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالب علموں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن تیار کرلیا گیا ہے۔جس پر یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نے تمام پاکستانی طالب علموں کو یوکرین کے شہر ٹرنوپل میں جمع ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں