ن لیگی رہنما نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ ق لیگ کو دینے کا عندیہ دیدیا، حکومتی صفوں میں ہلچل

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء نے چوہدری پرویز الہی کو وزارت اعلیٰ کی کرسی دینے کی تائید کردی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں موجودہ حکومت سےجان چھڑانے کے لیے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مسلم لیگ ق کو دیا جانا ممکن ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا ممکن ہے، لیکن حتمی فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرے گی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے چوہدری برادران نے پیپلز پارٹی سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ مانگی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close