ایک اور بڑی حکومتی شخصیت مستعفی، پی ٹی آئی حکومت کو شدید دھچکا لگ گیا

پشاور (پی این آئی ) ایک اور بڑی حکومتی شخصیت مستعفی، پی ٹی آئی حکومت کو شدید دھچکا لگ گیا۔۔۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے انرجی اینڈ پاور صاحبزادہ سعید احمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق صاحبزادہ سعید احمد اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کیا جو قبول کر لیا گیا ۔

صاحبزادہ سعید احمد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بھی ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ سعید احمد نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اچھا لگتا ہے ، اب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی بہتری کیلئے مزید کام کروں گا ، اس لئے استعفیٰ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close