لاہور (پی این آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کی اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطے میں مسلم لیگ (ق) نے اپنے مطالبات آصف علی زرداری کےسامنے رکھ دیے ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے آصف علی زرداری کو چارٹر ڈیمانڈ دے دیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر بات نہیں ہو گی ، مطالبات کی منظوری پر مرکز میں مکمل طور پر اپوزیشن کی حمایت کی جائے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق )نے فوری نئے انتخابات کی مخالفت کر دی ، مسلم لیگ (ق) کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ضروری ہوا تو قومی اسمبلی کے انتخابات کرا دیے جائیں ، صوبائی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونی چاہئے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کی شرائط سے مسلم لیگ (ن) کو آگاہ کر دیا ہے جس پر مسلم لیگ (ن) کے قائد اہم رہنماوں سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں