اہم شہر میں موبائل سروس بند، کاروباری مراکز بھی بند کرنے کا فیصلہ، سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے

راولپنڈی (پی این آئی )اہم شہر میں موبائل سروس بند، کاروباری مراکز بھی بند کرنے کا فیصلہ، سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے۔۔۔ دورہ پاکستان پر آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کیلئے راولپنڈی میں سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے ملحقہ تجارتی مراکز بند رہیں گے ۔ سکیرٹی راولپنڈی فوڈ سٹریٹ ، علامہ اقبال پارک اور ڈبل روڈ کے علاقے بند رہیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹیموں کی آمد و رفت میں مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بند کی جائے گی جبکہ میٹرو سروس کا روڈ بھی محدودکر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close