اسلام آباد(پی این آئی ) نور مقدم قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم ظاہر جعفر کو اڈیالہ جیل میں مجرمان کا لباس پہناتے ہوئے کال کوٹھڑی منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب ظاہر جعفر عدالتی پیشی کے موقع پر خوف سے کانپ رہا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد پولیس اہلکار ملزم کو گھسیٹ کر بخشی خانے لے گئے۔
گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ظاہر جعفر کو جب لایا توملزم کے چہرے پر خوف نمایاں تھا اور اس کا جسم کانپ رہا تھا اور وہ عدالتی فیصلے کے بعد عدالت سے کچھ کہنا چاہتا تھا لیکن پولیس اہلکار اسے زبردستی روسٹرم سے کھینچ کر بخشی خانے میں لے گئے جہاں سے اسے دیگر مجرمان کے ہمراہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ، جیل پہنچتے ہی ملزم کا لباس تبدیل کرایا گیا اور اسے باضابطہ طور پر مجرمان کا لباس پہنایا گیا اور اس کا اپنا لباس اور جوتے اس کی والدہ کے سپرد کر دیئے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں