پاکستانی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپوں کے بعد باب دوستی بند کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )افغان طالبان اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بلوچستان کے ضلع چمن میں باب دوستی جمعے کو دوسرے روز بھی بند ہے۔واضح رہے کہ حکام کے مطابق افغان طالبان اور پاکستانی سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک سرحدی تنازع پر جمعرات کے دن شروع ہوا تھا۔بی بی سی اردو کے مطابق جھڑپوں میں بی بی سی پشتو کے مطابق افغانستان میں قندھار کے ضلع سپن بولدک میں کم از کم چھ ہلاکتیں

اور آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔گزشتہ سال افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد چمن کی حد تک دونوں ممالک کی سرحدوں پر موجود فورسز کے درمیان یہ اپنی نوعیت کی پہلی اور بڑی جھڑپ تھی۔ان جھڑپوں کے بعد باب دوستی بند کر دیا گیا تھا اور گزشتہ رو سے دونوں ممالک کے درمیان ہر قسم کی آمدورفت بند ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر پیدا ہونے والے اس مسئلے کے بعد دونوں جانب سے حکام کو اطلاع مل چکی ہے جس کے بعد اب حالات قابو میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close