باپ بیٹے کا سیاسی مؤقف مختلف، چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے بیانات میں فرق آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) باپ بیٹے کی سیاسی سوچ میں فرق آنے لگا؟ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی ق لیگ کے رہنما مونس الہی سے رابطہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما وفاقی وزير چوہدری مونس الہٰی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ جس کے بعد مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ اسپیکر سے کہا ہے سیاسی بات چيت اور مشاورت جاری ہے،

اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فیصلہ کیا گيا ہے، وہ اپنے وعدوں کے پابند ہیں اور مکمل احترام کریں گے۔دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے جاری بیان میں کہا گيا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں مونس الہٰی نے اسد قیصر کو یقین دلایا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن سے تعاون کی یقین دہانی کا غلط تاثر دیا جارہا ہے، اپوزیشن رہنماؤں سے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی ملاقاتیں سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں