ماسکو(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، تنازعات کو بات جیت سے حل کیا جانا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان نے یوکرین اور روس کے درمیان تازہ صورتحال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی کےمفاد میں نہیں، تنازع سے ترقی پذیرملکوں کی معیشت کوسب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امید تھی کہ سفارت کاری کے ذریعے جنگ سے بچا جا سکتا تھا۔
وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی آج ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اورعالمی امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے روس کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ کےعزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں افغانستان میں انسانی بحران اورمعاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات پر زور دیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن علاقائی توازن برقراررکھنے میں معاون ثابت ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں