نیشنل بینک آف پاکستان پر امریکا میں بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ نے پاکستان کے سرکاری بینک “نیشنل بینک آف پاکستان” کو اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 20.4 ملین ڈالر ( تقریباً تین ارب 58 کروڑ روپے) کا جرمانہ عائد کردیا۔امریکہ کے فیڈرل ریزو بورڈ کی جانب سے نیشنل بینک آف پاکستان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اینٹی منی لانڈرنگ پروگرام میں بہتری لائے۔

فیڈرل ریزو کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک کا امریکہ میں آپریشن رسک منیجمنٹ پروگرام پر پورا نہیں اترتا ۔ بینک امریکہ کے انسدادِ منی لانڈرنگ قوانین پر عملدرآمد میں بھی ناکام رہا ہے۔فیڈرل ریزو بورڈ نے یہ جرمانہ نیو یارک سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز کی سفارش پر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close