یوکرین پر حملہ، پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، مسلسل گراوٹ کا شکار

کراچی (پی این آئی) روس کے یوکرین پر حملے کے اثرات پوری دنیا کی طرح پاکستان کی معیشت پر بھی دکھائی دے رہے ہیں ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹا ک ایکسچینج مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 1326 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس نے کاروباری افراد کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے ہیں۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 45 ہزار 132 پوائنٹس پر تھا جس میں آج ایک پوائنٹ کی بھی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی بلکہ پورا دن مسلسل گراوٹ کا ہی شکار رہا ، انڈیکس میں اب تک 1326 پوائنٹس گر چکے ہیں اور 100 انڈیکس 43 ہزار 806 کی سطح پر آ گیاہے ۔یاد رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کی سرزمین پر فوجیں اتارتے ہوئے جنگ کا اعلان کر دیا ، امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان بھی سامنے آیا تاہم روسی صدر نے بیرونی مداخلت کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close