کراچی(آئی این پی)شہر میں ہوا کی سمت تبدیل ہونے کے باعث کراچی دنیا میں فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے، دنیا کیآلودہ ترین شہروں میں کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 226 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے آلودہ شہروں میں دہلی صف اول اور لاہور تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔
خیال رہے کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے، ماہرین صحت نے سانس اور دمہ کے مریضوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت دی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں