بیدردی سے قتل کر دی جانے والی نور مقدم کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بیدردی سے قتل ہونے والی لڑکی نور مقدم کے قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ بااثر کاروباری خاندان سے تعلق رکھنے والے ملزم ظاہر جعفر پر الزام ہے کہ اس نے 20 جولائی 2021 کو اپنے گھر میں نور مقدم کو قتل کیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے ظاہر جعفر کو خون آلود قمیض میں سیکٹر ایف سیون اسلام آباد کے گھر سے گرفتار کرکے آلۂ قتل بھی برآمد کیا تھا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں قتل کا یہ مقدمہ چار ماہ آٹھ دن چلا، عدالت نے 22 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close