اپوزیشن کے پاس تو نمبر گیم پوری ہی نہیں، ن لیگ میں بغاوت، باغی لیگی رکن اسمبلی نے پول کھول دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا راز کھول دیا۔ ن لیگ کے باغی ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جانتی ہے کہ ان کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں۔اپوزیشن رہنما سے عدم اعتماد کا پوچھیں تو ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،ن لیگ کے 15 سے زائد ممبر پنجاب اسمبلی ہمارے رابطے میں ہیں،تحریک عدم اعتماد پر مسلم ن کو پنجاب اسمبلی میں بڑا سرپرائز ملےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے 35 سال تک ہمیں زرداری کے لٹیرے ہونے کا درس دیا۔اب شہباز شریف اور آصف زرداری کے ملنے سے لیگی کارکنوں کے سر شرم سے جھک گئے۔اشرف انصاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔عثمان بزدار سابق وزرائے اعلیٰ کی نسبت زیادہ کامیاب وزیراعلیٰ ہین،انہوں نے پنجاب کی ترقی کے لیے بہت کام کیا۔دوسری جانب : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے حکومت مخالف تحریک کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے مابین بات چیت فضل الرحمان اور آصف زرداری ملاقات کے بعد ہوئی۔

جس میں مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو آصف علی زرداری سے ملاقات میں ہوئی گفتگو سے آگاہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالےسےاقدامات پراعتماد میں لیا۔ملاقات میں حکومت کے خلاف مشترکہ جدو جہد کے حوالے سے بات کی گئی اور مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو آصف زرداری کی تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close