اسلام آباد ( پی این آئی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بڑا الزام عائد کر دیا ، کہا کہ اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد کیلئے نمبر پورےنہیں ، یہ ہمارے ایم این ایز کو پیسوں کی پیشکش کر رہے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہماری خاتون اور اقلیتی رکن سمیت تین ایم این ایز کو پیسوں کی آفر کی گئی ہے ، ہم ہارس ٹریڈنگ کا نظام ختم کر چکے تھے لیکن اپوزیشن پھر اسے زندہ کر رہی ہے ۔
اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ 24 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لا کر دکھائیں ۔ فواد چودھری نے کہا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف عدم اعتماد کیلئے بولیاں لگا رہے ہیں ، دو بڑے سوداگر ملاقاتوں میں ارکان کی ہارس ٹریڈنگ کیلئے اپنا حصہ طے کر رہے ہیں ۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ حکومت ہارس ٹریڈنگ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں