وزیراعظم شہباز شریف جبکہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟ اپوزیشن نےبڑا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں نے تحریک انصاف کی اتحادی مسلم لیگ ق کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی تجویز دے دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔

اس اہم ترین ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کی قیادت سمجھتی ہے کہ اگر ق لیگ کو ساتھ ملالیا جائے تو پنجاب اور اور وفاق میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوسکتی ہے۔ اس کیلئے پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا جائے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی پی اور جے یو آئی مسلم لیگ ن کومنانے کی کوششیں کر رہی ہیں تاہم ن لیگ نے حتمی فیصلے کا اختیار نواز شریف کو دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close