اسلام آباد(پی این آئی) وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ’ای پاسپورٹ سروس‘ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹ سروس کے علاوہ ملک بھر میں نادرا کے 28نئے شناختی کارڈ سٹیشنز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ صوبہ سندھ کے لوگوں کی سہولت کے لیے صوبے میں 13نئے پاسپورٹ آفس بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
وزیرداخلہ نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والی دہشت گرد تنظیموں کو کچلنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد نے ملک کو محفوظ بنایا۔ ہم ان سکیورٹی اہلکاروں کو سلیوٹ کرتے ہیں جنہوں نے مادروطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں