جلد کراچی میں پھر ایم کیو ایم کا راج ہو گا، عامر لیاقت کی لیک ویڈیو کے بعد پی ٹی آئی سے نکالنے کی تیاریاں

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہرعامر لیاقت حسین کی پارٹی رکنیت ختم کروانے کے لیے متحرک ہو گئے ۔پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر راجہ اظہر نے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل اسدعمر کو خط لکھ دیا۔انہوں نے خط میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت کی وائرل ویڈیو کے خلاف پارٹی ایکشن لے۔

عامرلیاقت نے کئی ویڈیوز میں متحدہ بانی سے یکجہتی ظاہر کیا،عامرلیاقت پارٹی میں رہتے ہوئے پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔عامر لیاقت سے پارٹی قیادت اب سختی سے نمٹے۔راجہ اظہر نے سیکرٹری جنرل سے عامر لیاقت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی استدعا کی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاتھا کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا، جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اپنی تیسری شادی کے باعث میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنے ہی ہوئے تھے کہ اب انہوں نے ایک نیا بیان داغ کر ایک بار عوام کی توجہ اپنی جانب کروالی۔

کراچی میں ہونے والی ایک نجی محفل میں عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔ سارے وفا پرست ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔اس موقع پر موجود ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ آپ ایم کیو ایم میں ہوں گی جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم کو اپنا قائد و رہنما کہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close