شعبان کا چاند کب نظر آئیگا؟محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)شعبان کا چاند کب نظر آئیگا؟محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی۔۔۔ماہ شعبان1443ہجری کا چاند 29رجب 3مارچ جمعرات کی شام نظر آنے کے امکان بہت کم ہیں۔ پاکستان میں نیا چاندانشاءالله4مارچ کو نظر آئیگا اور یکم شعبان المعظم 5مارچ2022 ہفتہ کے دن ہوگی۔

جبکہ آنے والے 3 سے 4 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، ہزارہ ڈویژن سمیت کشمیر اور شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ مختلف علاقوں میں چند مقامات پر اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close