فواد چوہدری پیکا قانون کی حمایت میں اسلامی قانون کے حوالے دینے لگے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہتک عزت سول قانون ہے لیکن تہمت،تضحیک اور بہتان اسلامک لاء کے واضح قوانین ہیں اور اس جرم پرسخت سزائیں ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خصوصاًسورہ النِسا میں خواتین پر تہمت تو حدہیلہذاٰ یہ کہنا درست نہیں کہ کریمنل قانون بنانا غلط ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بحث یہ ہونی چاہئے کہ اس کا غلط استعمال روکا جائے نہ کہ یہ کہ قانون ہونا ہی نہیں چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close