پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا، سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے

اسلام آباد (پی این آئی) عین سیاسی سرگرمیوں کے عروج کے زمانے میں پیپلزپارٹی کو شدید دھچکا لگا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں، رحمٰن ملک کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔رحمان ملک کے ترجمان نے سابق وفاقی وزیر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رحمٰن ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔ ترجمان کے مطابق رحمٰن ملک کو سانس لینے میں مشکلات ہوئیں تو انہیں دوبارہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ دم توڑ گئے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سینیٹر رحمٰن ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔ انتقال کے بعد میت کو گھر منتقل کردیا گیا ہے، اہلِ خانہ کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close