عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے اعلان کر دیا

پشاور ( پی این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) سے اپنا وزیراعظم کا امیدوار لانے کا کہہ ڈالا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے ہمارے مارچ کے اسلام آباد پہنچتے ہی عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی ، اگر سٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہی تو کامیابی کے امکانات ہیں ، اگر ہم جیت گئے تو کامیابی ہماری اگر نہ جیتے تو پھر آئیں گے ۔

قبل ازیں پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ حکومت کے خلاف اور عدم اعتماد کے حق میں ہوگا۔ہماری کامیابی ہے کہ عدم اعتماد کی مخالفت کرنے والے ساتھی بھی اسی پیج پر آگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close