ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب میں شرکت ، مریم نواز کے لال جوڑے کی قیمت کیا نکلی؟ تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی)حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کی شادی ہوئی جس کی تقریب میں پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی اور اپنے لباس کی وجہ سے خبروں میں رہیں، اب ان کے اس لباس کی قیمت بھی سامنے آگئی۔مریم نوازنے لباس کے لیے آغا نور کے سرخ رنگ کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انھوں نے اسی رنگ کے جوتے بھی پہنے ہوئے تھے۔

اپنے مخصوص انداز میں وہ مزید خوبصورت نظر آرہی تھیں۔مریم نواز کا پہنا ہوا لباس ایک ویب سائٹ ’’آغا نور‘‘پر 22000 روپے میں دستیاب ہیں،دوسری طرف ان کے جوتے 975ڈالر (172624 پاکستانی روپے )میں دستیاب ہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اپنے فیشن اور منفرد انداز کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں اپنے لباس کو بہترین انداز میں کس طرح سے پہنا جا سکتا ہے مریم نواز یہ بات بہت اچھے سے جانتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close