آئندہ عام انتخابات، پی ٹی آئی کو ن لیگ پر برتری حاصل ہو گئی، گیلپ کا نیا سروے جاری

سلام آباد(پی این آئی)گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پرمبنی نیا سروے جاری کردیا۔سروے کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں حالانکہ پاکستان تحریک انصا ف کو مسلم لیگ (ن) پرمعمولی برتری حاصل ہے لیکن بلدیاتی انتخابات کےلیے 23 فیصد ووٹرز (ن) لیگ کو پہلی پسند قراردے رہے ہیں جب کہ 20 فیصد کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے۔

سروے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 10فیصد کے ساتھ تیسرے جب کہ 04 فیصد کے ساتھ جمعیت علماء اسلام ووٹرز کی چوتھی پسندہے۔قومی سطح کے برخلاف چاروں صوبوں میں تینوں بڑی جماعتیں اپنی اپنی پوزیشن پر مضبوط دکھائی دیتی ہیں، پاکستان مسلم لیگ نواز 33 فیصد کے ساتھ پنجاب میں آگے ہے۔پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں 25 فیصد ووٹرزکی پہلی پسند ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں 24 فیصد اور بلوچستان میں 20 فیصد ووٹرز کی بلدیاتی انتخابات میں پہلی پسند نظر آتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close