بیرون ملک مقیم ن لیگ نے ارکان قومی اسمبلی کو واپسی کے لیے ڈیڈ لائن دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سیاسی منظر نامے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث ن لیگ نے بیرونِ ملک مقیم اپنے ارکان قومی اسمبلی کو 48 گھنٹوں میں پاکستان واپس پہنچنےکی ہدایت کر دی ہے۔ ن لیگ کی قیادت نے پاکستان میں مقیم اپنی جماعت کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو بیرونِ ملک سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، ساتھ ہی تمام پارٹی ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ 3 روز لاہور اور اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ ن لیگ کے دیگر ہم خیال ارکان قومی اسمبلی سے بھی رابطے جاری ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد انشاء اللّٰہ کامیاب ہوگی، پی ٹی آئی کے ارکان بھی عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ووٹ دیں گے۔ پی ٹی آئی کے بہت سے ایم این اے ہمارے ساتھ ہیں۔ اس حوالے سے ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کا دعویٰ ہے کہ حکومت کے 90 سے زائد ارکان عدم اعتماد میں ساتھ دیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں