استاد کی طالبہ کیساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل، استادگرفتار۔۔مدرسہ سیل کر دیا گیا

مظفر آباد (پی این آئی) میر پور آزاد کشمیر میں طالبہ کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد استاد کو گرفتار کرکے مدرسے کو سِیل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں استاد طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ مدرسے پر چھاپہ مارا اور استاد کو گرفتار کرکے مدرسہ سِیل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو مزید طالبات نے بھی استاد کے خلاف ہراسانی کی شکایت درج کرائی ہے۔ ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے کر سارا ڈیٹا ریکور کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close