وزیراعظم عمران خان سے متعلق غلط خبر دینے پر سینئر صحافی نجم سیٹھی کو بھی سزا مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق غلط بیانی کے کیس میں عدالت نے تجزیہ کار نجم سیٹھی کو 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کے بارے میں غلط خبر دینے پر نجم سیٹھی کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے کی جس دوران نجم سیٹھی کی جانب سے کیس خارج کرنے کی درخواست دی گئی۔

عدالت نے اس درخواست کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے نجم سیٹھی کو 15 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بارے جھوٹی خبر دینے پر نجم سیٹھی کے خلاف عدالتی کارروائی شروع۔ بے بنیاد درخواست دے کر کیس کو الجھانے کی کوشش پر نجم سیٹھی کو 15 ہزار روپے جرمانہ۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں