نواز شریف کرپٹ نہیں ہیں، صوبائی وزیر ناصر حسین

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کرپٹ نہیں ہیں ۔ناصر حسین شاہ نےنجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں ملکی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ ناصر حسین نے نواز شریف کو کرپٹ ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ نواز شریف کرپٹ نہیں ہیں۔دوسری جانب دوران پروگرام ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کیا کہ مارچ اور اپریل تک کراچی میں بسیں آجائیں گی۔وزیر بلدیات کے دعوے پر میزبا ن شہزاد اقبال نے سوال کیا کہ اگر اگلے تین ماہ میں بسیں نہ آئیں تو سیاست چھوڑ دیں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ اب ایسا بھی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close