تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی ) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہو نگی،محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی، تعلیمی سال 2022.23 کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیاگیاہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہو گا۔ نیا تعلیمی سال یکم اگست2022 سے31 مارچ2023 تک ہو گا،بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف 2 ماہ کیلئے دی جائیں گی۔ دوسری جانب سکولوں سے باہر 50 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کے معاملے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلبا کیلئے مزید 4 ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ تیار کرلیا،سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام آئندہ مالی سال میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close