محکمہ سکولز ایجوکیشن کا سکولوں سےمتعلق اہم پلان تیار

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلبہ کیلئے مزید 4ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا پلان تیارکرلیا۔سکولوں سے باہر 50 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کے معاملے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلبہ کیلئے مزید 4 ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پلان کے مطابق 4 ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، مڈل سکولوں کو ہائی سکولز میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ تیار کرلیا،سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام آئندہ مالی سال میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب بھر میں پچاس لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close