90 سے زائد حکومتی ارکان عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کریں گے،جاوید لطیف کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)ن لیگ کےسینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ 90 سے زائد حکومتی ارکان عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میںن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کے 50 فیصد ارکان اگر اپنے لیڈر کے خلاف ہوں تو انھیں لوٹا نہیں کہا جا سکتا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 90 سے زائد حکومتی ارکان عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کریں گے۔خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کی آپس میں اور حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close