اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے اعلان کے بعد ملک میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ ایک طرف آج اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے والے ہیں تو دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کرلیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر بات چیت ہوگی۔ با خبر ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے دیگر شہروں میں جلسوں سے متعلق بھی مشاورت متوقع ہے جبکہ وزیراعظم پارٹی قیادت کو اپنے دورہ روس کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں