آصف زرداری آج فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے، ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری آج پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں،

انقلاب بھی آئے گا، تبدیلی بھی آئے گی اور نالائق حکومت سے نجات ملے گی۔ گزشتہ روز ہنگو میں کارکنوں سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کچھ لوگوں کو تمغے دے رہی ہے، جب کھیل ختم ہو جاتا ہے تو تمغے دیے جاتے ہیں، عدم اعتماد کے ذریعے ہم نے کھیل شروع کیا، یہ کھیل جیت کر رہیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close