پشاور سے کون ہمار ے ارکان پر دبائو ڈال رہا ہے؟ مریم اورنگزیب نے نام سامنے لانے کی دھمکی دیدی

لاہور( پی این آئی ) تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن پشاور سے ایک شخص کے ذریعے ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، آپ باز نہ آئے تو ہم اِن صاحب کا نام بتا دیں گے، مریم اورنگزیب نے حکومت کو خبردار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن پشاور سے ایک شخص کے ذریعے ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اراکین پارلیمان کو دباؤ میں لانےکی کوشش کی جارہی ہے، پشاور سے ایک شخص کے ذریعے ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، آپ کی سیاست میں ادارے کو گھسیٹنے کی وجہ سے پہلے ہی ادارے کی ساکھ و قدر متاثر ہوئی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ آپ سیاست کے میدان میں سیاسی انداز میں مقابلہ کریں، آپ باز نہ آئے تو ہم اِن صاحب کا نام لینے پرمجبور ہوں گے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ اپوزیشن اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مناسب وقت پرمشاورت سے تحریک عدم اعتماد لائیں گی۔ان کا کہنا تھاکہ یہ غیرآئینی حرکتیں عمران خان کے خوف اور شکست کا واضح ثبوت ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہنگو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نےدھاندلی کر کے حکومت کی لیکن بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔انہوں نے کہا کہ کہاں گئے وہ جو کہتے تھے کہ 50 لاکھ گھر دیں گے لیکن آپ نے تو 50 لاکھ گھر دیئے نہیں بلکہ گرائے ہیں۔

قیام پاکستان سے اب تک دی گئی نوکریوں کی تعداد بھی ایک کروڑ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست انبیا کا وظیفہ ہے اور سیاست حدیث سے ثابت ہے۔ جہاں معیشت تباہ ہو، مہنگائی ہو، تو بدامنی آتی ہے اور جہاں بھوک ہو وہاں بد امنی تو ہو گی۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت فحاشی اور بد اخلاقی کا سیلاب لے کر آئی۔ پی ٹی آئی کی حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے جس نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث یہ دن آیا کہ لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور مہنگائی کے باعث مریض ادویات نہیں لے سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close