راولپنڈی، دھماکہ اور پھر آگ لگ گئی، ایمبولینسیں روانہ۔۔تشویشناک خبر آگئی

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی، دھماکہ اور پھر آگ لگ گئی، ایمبولینسیں روانہ۔۔تشویشناک خبر آگئی۔۔ راولپنڈی کے علاقے تلسہ روڑ پر واقع گھر میں گیس لیکج دھماکہ سے چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تلسہ روڑ پر واقع گھر میں گیس لیکج ہورہی تھی جس پر گھر میں موجود بزرگ نے ہیٹر آن کرنے کے ماچس جلائی تو زور دار دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں80سالہ ریٹائرڈ کرنل خالد،42الہ ڈاکٹر احتشام الحق اور13سالہ صبیح الحق اور عبداللہ شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا، بزرگ کا جسم 40فیصد جھلس گیا، ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close