اسلام آباد (پی این آئی )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ومسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، شہباز شریف نے واضح انداز میں جہانگیر ترین سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر تعاون مانگا تھا مگر جہانگیر ترین نے اس تحریک کی مخالفت یا حمایت کرنے کی بجاے اپنے گروپ سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف عدم اعتماد کی
کامیابی کیلئے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے تیز کر دیئے ہیں،شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان خفیہ ملاقاتوں بھی انکشاف ہوا ہے،ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماؤں نے سیاسی روابط بحال رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے،ن لیگ کے ذمہ داران نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم ترین گروپ کے رہنما ملاقات کی تصدیق یا تردید سے گریز کررہے ہیں،ن لیگ کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان
ملاقات چند دن قبل ہوئی تھی جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تک جاری رہی،ملاقات میں عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت سے متعلق ابھی جہانگیر ترین نے کوئی واضح جواب نہیں دیا، جہانگیر ترین کا موقف تھا کہ عدم اعتماد سمیت سیاسی فیصلے گروپ کی مشاورت سے کروں گا،شہباز شریف نے ترین سے عدم اعتماد کیلئے باضابط حمایت مانگی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں