وزیراعظم عمران خان مدت مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے، گیلپ سروے میں پاکستانیوں کی امید

اسلام آباد (پی این آئی) قومی سطح پر منعقد کیے جانے والے گیلپ پاکستان کے تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 53 فیصد پاکستانیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیراعظم ہوں گے۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں 30 فیصد شہریوں نے وزیراعظم کی مدت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا ہے۔

گیلپ پاکستان کے تازہ سروے کے مطابق صوبہ بلوچستان سے سب سے زیادہ 75 فیصد افراد نے وزیراعظم کی مدت مکمل ہونے کا کہا ہے۔ صوبہ پنجاب سے 55، صوبہ سندھ سے 49 اور صوبہ خیبرپختونخوا سے 45 فیصد شہری وزیراعظم کی مدت مکمل ہونے سے متعلق پُرامید نظر آئے ہیں۔ گیلپ سروے میں 34 فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی کارکردگی کو اچھا اور 34 فیصد ہی نے کارکردگی کو بُرا قرار دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close