معاملات طے پا گئے، پی ٹی آئی رہنما نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سندھ کےنائب صدرطاہرشاہ نے اپنا استعفیٰ واپس لےلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی وزیرعلی زیدی سے طاہرحسین شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں پارٹی میں تنظیمی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد طاہر شاہ نے اپنا استعفی واپس لینے کا اعلان کیا انکا کہنا تھاکہ زرداری مافیا کے خاتمےکیلئےمل کرجدوجہدکریں گے۔واضح ہے پی ٹی آئی کے پانچ اہم عہدیداروں نے چند روز قبل اپنے عہدوں سے استعفے دیدئیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close