ناقص کارکردگی اور من پسند تعیناتیاں، وزیراعظم عمران خان نے اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) رحمت اللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز اکرم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور نئے چیئرمین کیلئے ڈاکٹر انیس احمد کو نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اعجاز اکرم کو ناقص کارکردگی اور من پسند ممبران کی تعیناتی کی کوشش پر ہٹایا گیا۔ ڈاکٹر اعجاز اکرم دسمبر 2021 کو اتھارٹی کے چیئرمین تعینات ہوئے تھے لیکن 3 مہینوں تک لاکھوں روپے تنخواہ وصول کرنے کے باوجود کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر اعجاز اکرم گزشتہ ہفتے ممبران کے اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئے جبکہ ممبران اور متعلقہ حکام کی شکایت اور رپورٹ پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین کیلئے ڈاکٹر انیس احمد کو نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close