اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے اداروں پر تنقید کو قابل دست درازی جرم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پریوینشن آف الیکڑانک کرائم ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ میں ترمیم کے بعد عدلیہ، فوج اور دیگر اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مجوزہ ترمیم کے ذریعےاداروں پر تنقید کرنے والوں کو3 سے 5 سال تک سزا دی جا سکے گی۔ذرائع کے مطابق پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جلد جاری کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں