ن لیگ کی مرکز اور پنجاب میں حکومت کیخلاف عدم اعتماد کیلئے گنتی پوری ہو گئی ، رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آبا (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے کٹ آف فیگر حاصل کرلیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ’’کمفرٹیبل زون‘‘ میں چلے جائیں تاکہ اگر دو چار لوگ آگے پیچھے بھی ہوجائیں تو فرق نہ پڑے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں 4 اور پنجاب میں 18 یا 19 ووٹوں کا معاملہ ہے۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جوحکومت کی حالت ہے ہمیں ہفتہ دس دن میں منتیں کریں گے کہ عدم اعتماد لے آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close