پشاور میں دہشت گردی، پولیس اسٹیشن پر دستی بموں سے حملہ

پشاور (پی این آئی) پشاور کے ایک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردی کی واردات ہوئی ہے۔ پھندو کے علاقے میں پولیس اسٹیشن پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق پشاور کے پولیس اسٹیشن پھندو پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے۔ پشاور پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نامعلوم شر پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر 2 دستی بم پھینکے۔ حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ نامعلوم حملہ آور دستی بم کا حملہ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close