وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلا ف کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے شیخ رشید کے نازیبا الفاظ پر تنقید کرتے ہوئے انہیں (ن) لیگ کا تربیت یافتہ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شیخ رشید بے نظیر بھٹو پر ذاتی جملے کسنے کی وجہ سے جیل بھی بھگت چکے ہیں۔ شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کی نازیبا گفتگو کیصفائی پیش کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنا زبان پھسل جانے کی وجہ سے تھا ، جیسے انہوں نے زبان پھسل جانے کی وجہ سے جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا دی تھیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید (ن) لیگ کے تربیت یافتہ ہیں اور گالم گلوچ کا کلچر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے شروع کیا لیکن بھگتنا ہمیں پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close